بحیرہ عرب میں 6.1 شدت کے طاقتور زلزلے سے سمندر کی لہروں میں بھونچال آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق جمعہ کے روز بحیرہ عرب میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث سمندر کی لہروں میں اضافہ دیکھا گیا لیکن حکام نے سونامی کو خدشے کو مسترد کر دیا۔
این سی ایم سے منسلک نیشنل سیسمک نیٹ ورک کے اسٹیشنوں کے مطابق زلزلہ متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 9 بج کر 29 منٹ پر آیا۔




















