Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں حماس سے لڑائی میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس سے لڑائی  کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے ساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوجی حماس کا ٹھکانہ سمجھ کر ایک عمارت کے اندر داخل ہوئے، عمارت میں داخل ہوتے ہی نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے باعث عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے درجن سے زائد اسرائیلی فوجی دب گئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں نصف سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں