وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے صوبے بھر کی سڑکوں کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
مریم نواز نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دی جبکہ مریم نواز نے نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی۔
سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا،2000کلومیٹر سڑکوں کو سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا گیا جبکہ خود کارسروے میں 100مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےکہا کہ مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے جبکہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری،چیئرمین بی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

















