سال 2024 کے پہلے مکمل سورج اور چاند گرہن سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
رواں سال پہلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل کو متوقع ہے جو میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا میں نظر آئے گا جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 8 اپریل کو ہونے والے مکمل سورج گرہن کا دورانیہ ساڑھے 3 سے 4 منٹ تک ہوگا، جبکہ جزوی سورج گرہن کا دورانیہ 70 سے 80 منٹ تک ہوگا۔
آٹھ اپریل کو سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 9 اپریل کی شب 12 بج کر 7 منٹ کو ہوگا اور اس کا اختتام ایک بج کر 46 منٹ پر ہوگا۔
اس کے بعد اگلا مکمل سورج گرہن اگست 2026 میں ہوگا جو گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور پرتگال جیسے ممالک میں دیکھنے میں آئے گا۔
سال 2024 کا پہلا چاند گرہن 24 سے 25 مارچ کے درمیان ہوگا جو کہ یورپ، شمالی اور مشرقی ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ میں دیکھا جاسکے گا۔
دوسری بار چاند کو گرہن 17-18 ستمبر کے درمیانی شب میں لگے گا جو کہ جزوی ہوگا جو کہ یورپ اور ایشیا، افریقہ، شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔
سال کا پہلا مکمل سورج گرہن




















