Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف ہو، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف ہو۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان میں رقک آف لاء ہونا چاہیے جبکہ پاکستان میں مینڈیٹ کی چوری نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسا نظام بنائیں گے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی ہو جبکہ ہم نے ایسا نظام بنانا ہے جس سے ہماری نسلوں کو تحفظ حاصل ہو

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کے واقع پر چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ کمیشن بنائیں، ویڈیوز منگوائیں اور شواہد اکھٹے کر کے انصاف کریں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف ہو۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہماری خواتین ابھی بھی جیل میں ہیں، مجھے فخر ہے میں بانی پی ٹی آئی کا ورکر ہوں، جو 9 مئی کے واقع کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں