Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو سے پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین کی ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدارتی مہم کمیٹی کے اراکین سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ اور سید نوید قمر نے ملاقات کی۔

پی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بلاول بھٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کو مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کو بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین کی ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، سید غلام مصطفی شاہ اور چوہدری منظور بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں