بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کریتی کھربندا-پلکت سمراٹ مبینہ طور پر 13 مارچ کو شادی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کریتی کھربندا اور اداکار پلکیت جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کا دعوت نامہ بھی وائرل ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا مبینہ طور پر اپنی شادی کی تیاری کر رہے ہیں جس کا سب کو بہت انتظار ہے۔ مارچ میں ہونے والی ان کی شادی سے پہلے، ان کے ‘سیو دی ڈیٹ’ شادی کے دعوتی کارڈ کی ایک جھلک آن لائن منظر عام پر آئی ہے۔
دعوت نامہ میں کریتی کھربندا اور پلکٹ سمراٹ کی ایک دلکش جھلک پیش کی گئی ہے جو ساحل کے کنارے اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ ایک پر سکون لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، یہ جوڑا 13 مارچ 2024 کو شادی کرنے والے ہیں، جس کی تیاری گزشتہ سال سے زوروں پر ہے۔
خیال رہے کہ پلکت سمراٹ سال 2019 سے کھربندا کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔




















