Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نکی ہیلی کا امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان

نکی ہیلی نے امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق چارلسٹن میں خطاب کے دوران نکی ہیلی نے  صداراتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم معطل کردوں۔

نکی ہیلی نے کہا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کو میرے حامیوں کے ووٹ محنت سے لینا ہوں گے۔

نکی ہیلی کی دستبرداری کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن کا ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک کے امیدوار اور موجودہ صدر جوبائیڈن سے براہ راست مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں