پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ملک کو جو مسائل کا سامنا ہے اس کے لئے آصف علی زرداری جیسی سوچ کا صدر ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ملکی تاریخ میں سویلین صدر دوسری بار منتخب ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو جو مسائل کا سامنا ہے اس کے لئے آصف علی زرداری جیسی سوچ کا صدر ہونا ضروری ہے، آصف زرداری نے اپنی صدر میں ملک میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ کھولا۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بلوچستان کو قومی دھارے میں لے کر آئے، انہوں نے کے پی کے کے عوام کی قربانیوں کو سہرا اور صوبے کو پہچان دی۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی استحکام کے لیے ڈائیلاگ کی بات کی، پی ٹی آئی میں چند لوگ انتشار کی بات کرتے تو چند اچھے لوگ بھی ہیں۔

















