علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف درخواست پر سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں علی امین گنڈا پور پر اثاثہ چھپانے کا الزام تھا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے 735 کنال اراضی سے متعلق غلط بیانی کی، سال 2020 کے گوشواروں میں علی امین نے 735 کنال فروخت کرکے گاڑی کی خریداری ظاہر کی۔

















