سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی رمضان کے رحمتوں و برکتوں والے مہینے میں معنی خیز پوسٹ کافی پسند کی جا رہی ہے۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے روزہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انتہائی اہم پیغام سب کے لئے جاری کیا۔

اپنی اس اسٹوری میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ روزہ صرف کھانے پینے سے روکنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہر قسم کے منفی جذبات اور کاموں سے خود کو دور رکھنے کا بھی ایک عزم ہے۔
اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ آئینے کے سامنے کھڑی اپنے عکس کو غور سے دیکھ رہی ہیں جبکہ کیپشن میں انہوں نے صرف ایک لفظ کا استعمال کیا اور لکھا ’ ری فلکٹ‘، جس کے معنی ’عکاسی‘ کرنے کے ہیں۔
View this post on Instagram
سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صارفین نے انہیں ” ذہانت کے ساتھ خوبصورتی ، دلکش کھلاڑی،” “شیرنی،” اور “وقار والی خاتون” قرار دیا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔




















