گورنر کے پی حاجی غلام نے کہا ہے کہ صوبے کے حقو ق کے لیے آواڑ اٹھانا بری بات نہیں۔
گورنر کے پی حاجی غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ تمام طلباء و طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے عوام اور صوبے کا حق مانگنے میں کوئی جارحانہ انداز نہیں ہوتا، صوبے کے حقوق کے لیے آواڑ اٹھانا بری بات نہیں۔
حاجی غلام علی نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی کسی منصب پر بیٹھ جاتا ہے، تو ان پر ذمہ داریاں آجاتی ہیں، میں بھی چاہتا ہوں کہ وفاق سے صوبے کا حق مل جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں جو اچھی بات نہیں ، ان یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے سمری ارسال کی گئی ہے۔
گورنر کے پی حاجی غلام علی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات خوش آئند ہے، وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات کا خیر مقدم کیا۔

















