Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میر علی میں شہادت کا بلندرتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاک فوج کے جری سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ خبریں