Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانسیسی بحریہ نے افریقی ساحل سے بھاری مقدار میں کوکین پکڑ لی

فرانسیسی بحریہ نے خلیج گنی میں برازیل کی ایک ماہی گیر کشتی سے 10.7 ٹن کوکین برآمد کی ہے جس کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی افریقی ساحل پر کیے گئے اس آپریشن میں برازیل کے جھنڈے والی ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی لمبائی تقریبا بیس میٹر (66 فٹ) تھی۔

فرانس کے اٹلانٹک میری ٹائم ایجنسی نے بتایا کہ فرانسیسی حکام نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے کی درخواست کی تھی۔

اٹلانٹک میری ٹائم ایجنسی نے مزید کہا کہ پکڑی گئی 10،693 کلوگرام کوکین کی مارکیٹ قیمت “تقریبا 695 ملین یورو” (754 ملین ڈالر) ہے۔

بریسٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر جو اس طرح کے مقدمات کا دائرہ اختیار رکھتا ہے، نے منشیات کو تباہ کرنے کا حکم دیا لیکن عملے کے خلاف مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا.

فرانسیسی بحریہ ایک طویل عرصے سے جاری سکیورٹی آپریشن کے حصے کے طور پر خلیج گنی میں ایک سے دو بحری جہازوں کو تعینات کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں