راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کے پیش نظر شہر بھر میں 21 اور 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
تاہم اس نوٹیفکیشن کا SSC-1 کے سالانہ امتحان BISE راولپنڈی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اس کے علاوہ راولپنڈی ریونیو کی حدود میں پتنگیں اڑانے، لیزر لائٹس، ہوائی فائرنگ، ڈرون کیمروں کے استعمال اور کبوتروں کے اڑانے پر 22 مارچ تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

















