مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہش مندوں کیلیے بڑی خوش خبری، اعتکاف کے لیے ’زائرون‘ ایپ سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔
مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اعتکاف کے اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف کے لیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔
اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کردیا جائے گا۔ اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے-
حرمین انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کے لیے عمر کی کم از کم حد 18 برس مقرر کی گئی ہے۔ اعتکاف کے لیے 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں بیٹھ سکیں گے۔
اس سال امید ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوگا۔

















