Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج، پاکستان میں دیکھا جاسکے گا یا نہیں؟

کراچی: رواں سال 2024 کا پہلا چاند گرہن آج بروز ( پیر) کو ہوگا جبکہ پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ ممکن نہیں ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن صبح 9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر ہوگا تاہم مجموعی طورپر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔

چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا جبکہ چاند گرہن پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، تاہم جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا۔

چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟

چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا، چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا، یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔

ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے، چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین کی فضا سے گزر کر چاند پر پڑتی ہے۔

ناسا نے بتایا کہ سورج کی روشنی چاند پر پڑنے کی وجہ سے گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آتا ہے جسے ’خونی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے، مکمل چاند گرہن کبھی کبھار ہی ہوتا ہے لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں