Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادہ

اسرائیل  نے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  گزشتہ ہفتے  قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل نے 40 قیدیوں کے بدلے 700 فلسطینوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

فہرست میں 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے تحت عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کیا جائے گا۔

حماس کا موقف ہے کہ اسرائیل ان کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں