کینیڈین حکومت نے غیر ملکیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
کینیڈا کے امیگریشن وزیر نے غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے ورکرز اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
کینیڈین امیگریشن وزیر مارک مر کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں عارضی رہائشیوں کی تعداد میں 5 سے 6.2 فیصد تک کمی کی جائے گی۔
اس حوالے سے کینیڈا کے وزیر برائے امپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں بھی کمی کر رہی ہے۔
جس کے تحت 20 سے 30 فیصد غیر ملکی ورکرز کو کاروبار میں شامل کیا جاسکتا ہے تا ہم زرعی سیکٹر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں عارضی رہائش پذیر افراد کی تعداد 2.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جو کینیڈین آبادی کا 6.2 فیصد ہیں۔




















