Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت پیشی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سماعت پر عدالت نے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا حکم دیا تھا۔

جیل حکام نے آج بھی بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جبکہ گزشتہ سماعت پر وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں