ایم کیو ایم پاکستان نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن میں آزاد حیثیت میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن سندھ کے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شبیر قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پر باہر سے کوئی مسلط نہیں ہوتا، سب کی قربانیاں ہیں، پارٹی نے ہمیں کہا کہ کاغذات واپس لے لیں۔
خیال رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور دستبردار ہونے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے مختلف آپشنز پر غور کرنے کے بعد حتمی فیصلے کر لیے ہیں۔
ایم کیو ایم کی ایڈہاک کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ کی جنرل نشست پر عامر چشتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ جبکہ فیصل واڈا کو بطور آزاد امیدوار سپورٹ کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں شبیر قائم خانی کا کہنا تھا فیصل واوڈا منتخب ہو کر پارٹی میں شامل ہوں یا نہیں یہ بعد میں معلوم ہوگا البتہ فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے کہیں نا کہیں کام آئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شبیر قائم خانی کا کہنا تھا ایم کیوایم نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو بغیر کسی شرط کے ووٹ دیا تھا۔

















