Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن بروقت مشین ریڈ ایبل اور ای پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہے، پاسپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ التواء کا شکارہے۔

جس کے باعث نئے پاسپورٹ بنوانے اور پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے شہری پریشان ہیں اور 2 سے 3 ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ کی فراہمی نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التواء کا شکار ہیں، جرمنی، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر سینکڑوں پاکستانی کئی ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ سے محروم ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انک اور لیمینشن پیپر کا اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی تھی، تاہم انک اور لیمینشن پیپر آگیا ہے، جون تک سارے پاسپورٹ کلئیر ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں