Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں پتنگ اڑانے پر پابندی عائد

پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے پیش نظر کراچی میں پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنرکراچی نے شہر میں پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی، دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے بعد کراچی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے، بعض عناصر تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو غیر محفوظ ہے، ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ اس کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ پتنگ پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دو دن قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 20 سالہ نوجوان پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ اویس موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ محمدی کالونی میں پتنگ کی اس کے گلے پر پھری تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں