Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ: بلدیاتی انتخاب میں صدر اردوان کی جماعت کو بڑا دھچکا

ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

صدر رجب طیب اردوان کی جماعت کو دو دہائیوں سے زیادہ کے اقتدار میں بدترین شکست ہوئی ہے، حزب اختلاف سی ایچ پی نے ستر سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ اور اسنتبول سمیت ملک کے پندرہ شہروں میں حزب اختلاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ، تاریخی فتح پر حامیوں نے جشن منایا ۔

رپورٹس کے مطابق تجزیہ کار بڑھتی مہنگائی کو بھی حکمراں جماعت کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں