Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر پر قبضے کی کوشش ناکام، 15 دہشتگرد ہلاک

ایرانی پاسداران انقلاب نے صوبے سیستان میں واقع ہیڈکوارٹر پر قبضے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف واقعات میں 15 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر داخلہ ماجد میر احمد نے بتایا کہ سیستان کے شہروں چابہار اور راسک میں جیش العدل  کے دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جیش العدل گروپ کے جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان رات بھر ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 15 دہشتگرد مارے گئے۔

دوسری جانب جھڑپوں کے دوران  5 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔

ماجد میراحمدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ دہشت گرد چابہار اور راسک میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں