Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ 2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا۔ حافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد ووٹ لے کر امیر منتخب ہوئے۔

خیال رہے کہ نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن نے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا۔

جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے تاہم ان 3 رہنماؤں کے علاوہ اراکین کسی چوتھے رہنما کے لیے بھی امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے تھے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق  ہوا۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان سے قبل مولانا مودودی، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں