Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آئے گا؟ مشہور ماہر فلکیات کا بڑا دعویٰ

سعودی عرب کے مشہورماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا ہے کہ پیر 29 رمضان   بمطابق 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ فلکی حساب کے مطابق آج چاند، سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے۔

ان کا کہنا ہے منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل  کو عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا۔

ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔

عبد اللہ الخضیری نے مزید کہا کہ پیر 8 اپریل کو سورج گرہن ہے گو کہ مشرق وسطیٰ  میں اسے نہیں دیکھا جائے گا البتہ یہ چاند کا سورج سے پہلے ڈوب جانے کا اہم سبب ہے۔

متعلقہ خبریں