Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عیدالفطر پر ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان

عید الفطر کے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 10 سے 15 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہوائیں 10 اپریل کوملک میں داخل ہوں گی، تاہم جس کے پیش نظر پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں 11 اپریل تک موسم شدید گرم رہے گا، کراچی سمیت سندھ میں 13 اور 14 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔

بعدازاں موسلادھار بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے جبکہ 13 سے 15 اپریل دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں طغیانی کا خدشہ ہے۔