Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِاعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ کو عید الفطر کی مبارکباد

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرماں روا عزت مآب حماد بن عیساء آلخلیفہ کو ٹیلی فون کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے انہیں اور بحرین کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بحرین کو پاکستان میں سرمایہ کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے بحرین کے بادشاہ کے 2014 میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں