صدر مملکت آصف علی زردارئ نے لسبیلہ کے قریب زائرین کے ٹرک کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے شاہ نورانی میں ہونے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی جانے والا ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 150 سے زائد زائرین سوار تھے۔

















