کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بہت جلد کیسز ختم ہو جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کوئٹہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریف خلجی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کل دو تاریخی جلسے ہوئے، بلوچستان حکومت نے جلسے روکنے کی کوشش کی لیکن ریکارڈ عوام آئی، شریف خلجی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کرتے ہیں،یہ وہ وقت ہے جب لوگ مراعات دیکھ رہے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 کی بیساکھیوں پر موجودہ حکومت کھڑی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ایک شعور عوام میں بیدار کیا، شریف خلجی ایک بہادر شخص ہیں جو پی ٹی آئی کے نظریے کے لیے یہاں آئے، آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے جدوجہد کرینگے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ ججز پر دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر بہت جلد کیسز ختم ہو جائیں گے۔

















