امریکہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل پر حملے کے بعد امریکہ ایران کے خلاف نئے اقدامات کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگائے گا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امید ہے امریکہ کے اتحادی اور شراکت دار بھی اس قسم کے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی عسکری طاقت کو محدود کرنا ہے۔ پابندیوں اور دیگر اقدامات سے ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔




















