محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات سےہلکی بارش کاسلسلہ شروع ہوجائےگا۔
ڈی جی میٹ کے مطابق ایران کےراستےسےبارشوں کاسلسلہ پاکستان میں داخل ہواہے، مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان پراثرانداز ہو رہا ہے۔ وہی ہوائیں اب پاکستان میں داخل ہوچکی ہیں۔
ڈی جی میٹ سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کل شام تک تیزبارشوں کاسلسلہ چلتارہےگا، کراچی میں آج رات سےہلکی بارش کاسلسلہ شروع ہوجائےگا، کل صبح کراچی میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ تیزبارشیں نہیں ہوں گی، کراچی کےکچھ مقامات پرموسلادھاربارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی میٹ سردارسرفرازکا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں بھی زیادہ تیزبارشیں ہونےکاامکان نہیں، بلوچستان میں موسلادھاربارشوں کاسلسلہ چلتارہےگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ بلوچستان میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنےکے واقعات میں8 افراد جاں بحق ہوئے، دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی خیبر پختونخوا میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کردی۔

















