Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کر دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں سٹی بینک کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں مثبت اقتصادی اشاریوں بشمول بڑھتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے غیر ملکی خریداروں کی تجدید دلچسپی اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی بنیاد پر ادارہ جاتی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

دوران ملاقات اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے اور حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اورنگزیب نے ٹیکسیشن، توانائی اور ایس ای او اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں