Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم

آئی جی موٹر وے پولیس نے موٹر وے پر اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس سلمان چوہدری نے موٹر وے پر اوور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

آئی جی موٹر وے پولیس نے کراچی پورٹ کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین کراچی پورٹ سے میٹنگ کی۔

آئی جی موٹر وے پولیس نے پورٹ حکام سے ملاقات میں حد وزن پر مکمل عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔

چیرمین کراچی پورٹ نے آئی جی موٹر وے پولیس کو اوورلوڈنگ کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی موٹروے پولیس نے  ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی میٹنگ کی، میٹنگ میں ٹرانسپورٹرز نے آئی جی موٹر وے پولیس کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

آئی جی موٹر وے پولیس نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ اوورلوڈنگ کو ختم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آئی جی موٹروے پولیس کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر آئی جی موٹر وے پولیس سلمان چوہدری نے کہا کہ موٹروے پولیس اوورلوڈنگ کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

متعلقہ خبریں