لاہور: کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے پانچ شہروں میں اسٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے پانچ شہروں میں اسٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کر لی گئی۔
مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519 کنال اراضی پر ”اپنی چھت اپنا گھر“ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیتے ہوئے پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کم از کم لاگت میں بہترین گھر تیار کرنے کیلئے اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری فنانس، کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

















