روس اور چین نے باہمی تجارت کے لیے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ڈالر استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیز میں کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اسے روکنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند سال قبل روس اور چین نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا فیصلہ کیا تھا۔
ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔




















