سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ ہرنائی پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکی فوری جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں گی۔

















