مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس خیال سے متفق نہیں ہوں کہ بیوروکسیسی نااہل ہیں، میں وفاقی اور اب صوبائی بیوروکریسی کے ساتھ کام کر رہا ہوں، آپ کو پالیسی کے طور پر سپر بیوروکریٹ کی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پبلک ایڈمنسٹریشن کو چلانے کے لئے محنت کش اور ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، سب کو بہت اچھے سکریٹری، اسپیشل سکریٹری اور اچھے ایڈیشنل سکریٹریوں کی ضرورت ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بنیادی طور پر، یہ وزیر اعظم، وزیر اعلی یا لائن وزراء پر منحصر ہے کہ بیوروکریسی سے کیسے کام لیتے ہیں، نااہل اور کرپٹ سیاستدان وزارتوں میں ایسے لوگوں کو تعینات کرتے ہیں جو ان کی اہلیت سے زیادہ ان کے وفادار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو بیوروکریسی پر الزام لگاتے ہیں اور انہیں برطرف کر دیتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے چند ہفتے قبل اسی بیوروکریسی کے ساتھ ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی قیادت نے خیبرپختونخوا کی استعداد کو نقصان پہنچایا ہے، کے پی حکومت نے ایسےوقت میں 1.8 بلین ڈالر مالیت کے عزائم کا انتظام کیا جب وفاقی حکومت سعودی وفد سے ایک ڈالر بھی نہ لے سکے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ پروجیکٹ ریٹرن بیچنے کے بارے میں نہیں ہے، یہ ملک، انتظامیہ، شفافیت، استحکام، تسلسل، قیادت، وژن اور ایمانداری کی مارکیٹنگ کے بارے میں ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریٹس کو وفاداریوں کی بنیاد پر ترقی دینا بند کریں، شہباز شریف زیادہ تر وفاداریوں کی بنیاد پر لوگوں کو پروموٹ کرتے ہیں۔ نتیجہ ظاہر ہے۔

















