گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔
گندم درآمد اسکینڈل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس۔ اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔
اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا۔
اس سے قبل اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھاد خریداری اسکینڈل میں پیشرفت سامنے آئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام پربرہمی کا اظہار کیا۔
وفاقی سیکریٹری انچارج فوڈ کیپٹن (ر) محمدآصف کےخلاف ایکشن لیا گیا اور انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ

















