کراچی میں گرمی کی لہر جاری ہے اور آج اس لہر میں مزید شدت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور دوپہر کے وقت شہر میں سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی، شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے اور موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، آئندہ چوبس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔

















