وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں تھیلیسیمیا سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے، تھیلیسیمیا کا ہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو تھیلیسیمیا فری ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، تھیلیسیمیا سے بچنےکے لئے شادی سے جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے، خون عطیہ کر کے تھیلیسیمیا مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

















