آج ہم آپکو پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
پیپلز بس سروس کی جانب سے 5 مئی 2024ء کو اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، جس میں شہریوں کی آسانی کے لیے اسمارٹ کارڈ پر مبنی خودکار کرایہ وصولی کا نظام نافذ کیا ہے۔
اس سسٹم سے تمام مسافر ایک کارڈ کے ذریعے اپنا کرایہ ادا کر سکیں گے۔
جی ہاں، سندھ حکومت نے یہ اقدام پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مؤثر، محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے رواں رکھنے کے لیئے اٹھایا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ کارڈ صرف دو پیپلز بس سروس (روٹ 1: ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور) اور (روٹ 9: گلشن حدید سے ٹاور) میں استعمال ہو سکے گا، جبکہ مزید راستوں میں اسمارٹ کارڈ سسٹم کی توسیع 90 دنوں میں ہوگی۔
اسمارٹ کارڈ پیپلز بس سروس کے اسٹاپس پر واقع مخصوص کسٹمر سروس سینٹرز جا کر بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وہاں پر بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے جیز کیش، ایزی پیسہ یا کسی بھی بینک اکاؤنٹ کا انتخاب کریں، جس کے بعد اسمارٹ کارڈ کو ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔
اسمارٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے مزید معلومات جاننے کے لیے پیپلز بس سروس کی پیلپ لائن 080007682 پر رابطہ کریں یا تفصیلی رہنمائی کیلئے پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔

















