Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 9 مئی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ، شہداء پاکستان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پاکستان وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، جن افراد نے شہداء کی یادگاریں کی بے حرمتی کی وہ معافی کے قابل نہیں ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ خبریں