افغان صوبے بغلان میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے بغلان میں آنے والے سیلاب سے اب تک 602 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قنائی کے مطابق شمالی صوبے بغلان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے 5 اضلاع میں سیلاب سے سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں، متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد گھروں میں محصور ہیں جن کی مدد کی جارہی ہے تاہم ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2000 گھروں، تین مساجد اور چار اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کی جارہی ہے۔
افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔




















