Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا، پارٹی کی جنرل کونسل 18 مئی کو نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ (سینٹرل ورکنگ کمیٹی) کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس بروز ہفتہ دن 30: 11 بجے 180ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

 اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ہے جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو بھجوا دیا ہے جب کہ شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریوں کہ باعث پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں