ایمریٹس گروپ نے ایئر لائن کے منافع میں غیر معمولی اضافے کے بعد ملازمین کو 20 ہفتوں کا اضافی بونس جاری کر دیا۔
ایمریٹس کمپنی نے مالی سال 2023-24 کے لئے اپنی اب تک کی سب سے مضبوط مالی کارکردگی کا اعلان کیا، جس نے 18.7 بلین درہم کا ہندسہ عبور کیا، اس غیر معمولی منافع کے بعد کمپنی نے ملازمین کو 5 ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایمریٹس گروپ نے اپنے ملازمین کو ان کی تنخواہ کا 20 ہفتوں کا بونس دیا ہے کیونکہ گروپ نے ریکارڈ توڑ منافع کا اعلان کیا ہے۔ گروپ کے ساتھ کام کرنے والوں کو ان کی مئی کی تنخواہ کے ساتھ بونس ملے گا۔
امارات ایئر لائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے امارات گروپ کے ملازمین کا ان کی ‘بہادرانہ کاوشوں’ پر شکریہ ادا کیا۔
چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے ملازمین کے عزم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ہمارے اجتماعی عزائم کو تقویت دینے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے آپ 20 ہفتوں کے منافع کے حصے کے ہر درہم کے مستحق ہیں۔
گروپ میں ملازمین کی مجموعی تعداد 10 فیصد اضافے کے ساتھ 112،406 ہوگئی ہے – جو اب تک کی سب سے بڑی ملازم افرادی قوت ہے۔
امارات اور ڈناٹا کمپنی کے ملازمین 84 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں جو 170 سے زیادہ قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
گزشتہ سال ایمریٹس نے ایک اور ریکارڈ قائم کرنے والی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ملازمین کو بونس کے طور پر 24 ہفتوں کی تنخواہ ادا کی تھی۔




















