Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں سیلابی صورتحال کے باعث مکانات، مساجد اور مختلف اضلاع پانی میں ڈوب گئے جس سے نہ صرف گھروں کو نقصان پہنچا بلکہ انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ روز تک ہلاکتوں کی تعداد 44 تھی تاہم پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6 مزید افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب کے باعث مکانات گرنے سمیت مختلف واقعات میں 36 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ 27 افراد لاپتہ ہیں۔

بی این پی بی کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم مسلسل بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں