بھارت میں والدین کی غفلت کی وجہ سے آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار ہلاک ہوگیا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع وگراباد کے ایک گاؤں میں آوارہ کتا گھر کے اندر داخل ہوگیا اور وہاں موجود 4 ماہ کے بچے پر حملہ کردیا۔ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار ہلاک ہوگیا۔
شیرخوار کے والدین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ جس فیکٹری میں کام کرتے ہیں یہ کتا اس فیکٹری مالک کا ہے لہذا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ہمیں اس بات کے شواہد ملے کہ یہ کتا واقعی اس فیکٹری مالک کا ہے تو ہم ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ کتے نے جس وقت شیرخوار بچے پر حملہ کیا اس وقت والدین بچے کو گھر میں سلاکر مزدوری کرنے کے لیے فیکٹری گئے ہوئے تھے کہ اس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔




















