روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھٹی بار روس کے صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن اپنے پہلے دورے پر چین پہنچے ہیں، بیجنگ ایئرپورٹ پر روسی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔
دورہ چین کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے چینی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران روسی صدر مشرق و سطیٰ اور یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ تجارت اور امریکی پابندیوں کیخلاف تعاون پر بھی بات چیت ہو گی۔




















